بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز جولائی میں شروع ہوگی

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز جولائی میں شروع ہوگی

  

ڈھاکہ( نیٹ نیوز ) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز رواں سال جولائی اگست میں کھیلی جائے گی۔اس سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس سیریز کے لئے 30 جون کو ڈھاکہ پہنچے گی جس کے بعد وہ 3 جولائی کو ایک پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی20 میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔

۔ پہلا ایک روزہ میچ 10 جولائی،دوسرا 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 جولائی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -