یورپی گیمز ، روس 28 تمغوں کے ساتھ ایونٹ میں سرفہرست

یورپی گیمز ، روس 28 تمغوں کے ساتھ ایونٹ میں سرفہرست

  

آذربائیجان ( نیٹ نیوز) آذربائیجان میں جاری یورپی گیمز میں شامل دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے سونے کا تمغہ حاصل کرنے کیلئے خوب زور لگایا۔ ایونٹ میں روس 28 تمغوں کیساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری یورپی گیمز ساتویں دن میں داخل ہو گئیں۔ ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ ایونٹ میں ہونے والے ردھمک جماسٹک کے مقابلے میں روس نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ جبکہ ریسلنگ کے مقابلوں میں روس اور آذربائیجان کے پہلوان حاوی رہے ،دونوں ٹیموں نے ساتویں روز ریسلنگ میں دو دو گولڈ میڈل حاصل کئے۔ دوسری طرف 10 میٹر ائیر پسٹل کے مقابلے میں سربیا کے دامیر میکیک نے شاندار نشانے بازی کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میڈل ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو روس 16 سونے ، 5 چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -