پیرس ٗ لیگ آف نیشنز کا آغاز ستمبر2018 میں ہوگا

پیرس ٗ لیگ آف نیشنز کا آغاز ستمبر2018 میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیٹ نیوز )یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی لیگ آف نیشنز کا آغاز ستمبر 2018 میں ہوگا ۔ یہ لیگ فٹ بال کے عالمی کپ اور یورپین چیمپئن شپ کے بعد کھیلے جانے والا تیسرا بڑا ایونٹ ہوگا جو یو ای ایف اے کے زیر اہتمام کھیلا جائے گا ۔ چار ٹیمیں 2020 میں کھیلے جانے والے یورو 2020 ٹورنانٹ کے لئے کوالیفائی کرے گی چار پولز کی فاتح ٹیمیں جون 2019 میں آپس میں میچز کھیلیں گی ۔
لیگ آف نیشن کے میچز سمتبر 2018سے نومبر 2018تک کھیلے جائیں گے ۔
نین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گیانی انفینٹینو نے بتایا ہے کہ کوالیفائنگ مقابلوں میں سے 20 ٹیمیں یورہ 2020 کے فائنلز کے لئے کوالیفاءئی کرے گی جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کے لئے چار جگہیں پھر بھی خالی ہوگیں تاہم یہ جگہیں نیشنل لیگ سے پر کرلیں جائیں گی ۔