امریکہ کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان
نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ محمد غوث ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ جمالی کی قریباً دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جمالی نے آخری بار 2013ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ مشترکہ طور پر سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ امریکن ٹیم کپتان محمد غوث، ایلکس ایمسٹرڈیم، فہد بابر، عدیل بھٹی، عکیم ڈوڈسن، کرن گنیش، نصیرجمالی، جیپن پٹیل، مرونال، تیمل پٹیل، حماد شاہد، جسدیپ سنگھ، نیکولاس، سٹیو ٹیلر اور شیوا شامل ہیں۔