کوپا امریکا 2015ء میں آج دو میچ کھیلے جائینگے
سانتیا گو(نیٹ ز) کوپا امریکا 2015 میں (آج) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں میکسیکو اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں پیرو اور وینزویلا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو بھی دو میچ کھیلے جائینگے، اور کل کھیلے جانے والا پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں چلی اور بولیویا کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں یورو گوئے اور پیرا گوئے کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کوپا امریکا 2015ء فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 25 جون سے شروع ہوگا،۔