پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ تکمیل کا منتظر

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ تکمیل کا منتظر

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) لاہور میں بین الاقوامی طرز کا سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ زیر تعمیر ہے لیکن دونوں پراجیکٹس پانچ سالوں سے لٹکے ہوئے ہیں جبکہ لاہور شہر میں اس وقت ایک بھی عالمی سطح کا سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ موجود نہیں۔ نشتر پارک لاہور جہاں کرکٹ ہاکی سمیت درجنوں کھیلوں کی سہولتیں موجود ہیں وہاں دونوں پراجیکٹس بنانیکا منصوبہ تیار کیا گیا تھا لیکن اس کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔ دو ہزار آٹھ میں شروع ہونے والا سوئمنگ پول دو ہزار دس جب کہ 2010 میں شروع ہونے والا ٹینس کورٹ 2012 میں مکمل ہونا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -