کوپا امریکا : کولمبیا اور برازیل کے درمیان عصاب شکن مقابلہ، کولمبیا 1-0 سے فاتح

کوپا امریکا : کولمبیا اور برازیل کے درمیان عصاب شکن مقابلہ، کولمبیا 1-0 سے ...

  

سانتیاگو( نیٹ نیوز) کولمبیا نیکوپا امریکا 2015ء کے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں عصاب شکن مقابلے کے بعد برازیل کو 1-0 سے ہرا دیا۔ کولمبیا کے جیسن موریلو نے واحد گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ سی کا میچ شروع ہوا تو میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم میچ کے شروع میں بہت کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گیند کو گول پوسٹ میں پھینکنے میں کامیاب نہ ہوسکی، کولمبیا کے جیسن موریلو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے 36 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برازیل کے خلاف ایک گول کی برتری دلا دی اور اس طرح میچ کے پہلے ہاف پر کولمبیا کی ٹیم کو برازیل کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بہت کوشش کی تاہم اس میں کامیاب نہ ہوسکی اور کولمبیا نے برازیل کو عصاب شکن مقابلے کے بعد 1-0 شکست دے دی۔ اس سے قبل برازیل کو کولمبیا کے ہاتھوں 1991 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -