فیڈرراورٹوماس برڈچ ہال اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فیڈرراورٹوماس برڈچ ہال اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہال( نیٹ نیوز) عالمی نمبردوراجرفیڈرراورٹوماس برڈچ نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، فرنچ اوپن چیمپیئن اسٹانسلاس واورنکا کوئنزٹینس چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھاگئے،جرمنی کے شہرہال میں جاری گراس کورٹ ایونٹ میں سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونرراجرفیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں لیٹویا کے ارنسٹ گلبزکوباآسانی شکست دیکرآخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، دفاعی چیمپیئن فیڈررنے چھ تین اورسات پانچ کے اسکورکے ساتھ فتح سمیٹی،تھرڈ سیڈ چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈچ نے کروشیا کے بورنا کورچ کواسٹریٹ سیٹس میں مات دیکرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
برڈچ کی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ دورہا۔ادھرلندن میں جاری کوئنزٹینس چیمپیئن شپ میں فرنچ اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آ ؤٹ ہوگئے، سیکنڈ سیڈ واورنکا کوجنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ات چھ اورچھ سات چھ سے مات دی۔