برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد

برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد

  

بارسلونا ( نیٹ نیوز ) سپین کی عدالت نے برازیل کے سپر سٹار کھلاڑی نیمار پر مالی بدعنوانی کا الزام لگا دیا۔ برازیل کے مایہ ناز فٹبالر کیخلاف اپیل ملک کی انویسٹمنٹ فنڈ کمپنی DIS کی جانب سے دائر کی گئی۔ کھلاڑی پر لگائے گئے الزام میں کہا گیا ہے کہ سٹرائیکر نیمارغیر قانونی طریقے سے بارسلونا کلب میں آئے جس میں ان کے والد اور کلب حکام بھی شامل ہیں۔ کھلاڑی نے کلب میں آنے کے بعد ٹیکس کی رقم میں ہیر پھیر بھی کیا ، ہسپانوی عدالت نے کھلاڑی کے 2009 سے 2013 تک کے اثاثہ جات اور کلب کی جانب سے ملنے والی رقم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -