سڈنی ،لیٹن ہیوٹ کو ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

سڈنی ،لیٹن ہیوٹ کو ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

  

سڈنی (نیٹ نیوز) سٹار آسٹریلوی پلیئر لیٹن ہیوٹ کو رواں برس شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ برطانیہ کی لارا روبسن کو وائلڈ کارڈ انٹری کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ومبلڈن آرگنائزرز نے ابتدائی مرحلے میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے مردوخواتین پلیئرز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ بھی شامل ہیں جبکہ برطانوی کھلاڑیوں میں لیام بروڈے، کائل ایڈمونڈ، جیمز وارڈ، ناؤمی بروڈے اور جوہانا کونٹا بھی وائلڈ کارڈ انٹری پانے میں کامیاب رہے ہیں، ویمنز سنگلز کیٹگری کیلئے ابھی مزید چار کھلاڑیوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -