اجے دیوگن نے بیٹی کے بعد بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوالیا

اجے دیوگن نے بیٹی کے بعد بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بیٹی کے بعد بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوالیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹو بنالیا۔اس سے پہلے اداکار نے بیٹی نیساکے نام کا ٹیٹو بھی بنوایاہے ۔ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ میری بیٹی نیسا کا نام میرے سینے پر لکھا ہواہے ۔یوگ بہت چھوٹا تھا لیکن اب وہ چار سال کا ہوگیاہے اور وہ اب مجھ سے یہ کہتاہے کہ پاپا شرٹ نکالو اور دیدی کا نام دکھاؤ کہنا شروع کردیاہے اس سے پہلے کہ وہ مجھ سے کہے کہ آپ نے میرا نام سینے پر کیوں نہیں لکھا تو میں نے پہلے سے موجود نام کے ساتھ انگریزی کے دو الفاظ UGلکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔نیسا کا Yپہلے سے ہی واضح ہے اب صرف اس کے آگے صرف UGلکھ دوں گا جس سے YUGکاپورا نام ہوگا ۔

مزید :

کلچر -