ہوٹل جھگڑا کیس ٗعدالت نے سیف علی خان کا مقدمہ ثالثی مرکز کو منتقل کردیا

ہوٹل جھگڑا کیس ٗعدالت نے سیف علی خان کا مقدمہ ثالثی مرکز کو منتقل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹارز خان اپنی اداکاری کے حوالے سے تو ثانی نہیں رکھتے لیکن اس کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑوں کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں ، تین سال قبل ممبئی کے ایک ہوٹل مالک کو سیف علی خان کا مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر اب عدالت نے کیس کو جرگے کے فیصلے پر چھوڑ دیاہے ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران جج نے حکم سناتے ہوئے کہاکہ عدالت نے یہ معاملہ باہمی رضامندی سے ختم کرنے کیلئے ثالثی پر چھوڑ دیاہے اور ثالثتی کے حوالے سے ملزم کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔اس لیے معاملے کو ثالثی مرکز یا جرگے کو بھیجا جارہاہے ۔مقدمے کی سماعت کے موقع پر سیف علی خان تو عدالت میں حاضر ہوئے لیکن دوسرے دو ملزمان بلال امروہی اور شکیل لادک غیر حاضر تھے جبکہ مدعی تاجر اقبال میر شرما بھی مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے ۔

مزید :

کلچر -