ڈپٹی کنٹرولرریڈیو پاکستان کا ساتھی افسران کے اعزاز میں ظہرانہ

ڈپٹی کنٹرولرریڈیو پاکستان کا ساتھی افسران کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے شعبہ میوزک کے ڈپٹی کنٹرولر سید شہوار حیدر انجم نے اپنے ساتھی افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس ظہرانے میں اسٹیشن ڈائریکٹر گل حسن قریشی ٗ ڈپٹی کنٹرولر پروگرام انیلا سلیم ٗ ڈپٹی کنٹرولر ایف ایم 101 نزاکت شکیلہ ٗ پروگرام منیجر جاوید اختر ٗ خولہ ارشد اور پروڈیوسر محمدزبیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سید شہوار حیدر انجم کی چند روز بیشتر پروگرام منیجر سے ڈپٹی کنٹرولر میوزک پروگرامز سی پی یو کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔ ان کا شمار میوزک کے اچھے تجربہ کار پروڈیوسرز میں ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -