فلم ’’جناح‘‘ ایک بار پھر14اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’جناح‘‘ ایک بار پھر14اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو فلم’’جناح‘‘ ایک بار پھر پاکستان میں 14اگست سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔یہ فلم1988میں پاکستان اور برطانیہ میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی نامورمصنف اور ہدایت کار جمیل دہلوی کی یہ فلم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی جانے والی ایک بہترین فلم تھی جس میں دنیا کے معروف اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا،پاکستان کی موجودہ صورتحال میں جب پاکستان مشکلات سے گزر رہا ہے۔نئی نسل کو قائداعظم محمد علی جناح کی آزادی کی جدوجہد اور ان کے کارناموں سے آگاہ کرنا ضروری ہے، یہ فلم پاکستان کی ایک ایسی دستاویز ہے جو ہماری تاریخ کا حصہ ہے،فلم’’جناح‘‘ میں ہالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار کرسٹو فرلی نے قائد اعظم کا کردار ادا کیا تھا

کرسٹو فرلی گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،اس فلم میں پاکستانی اداکار طلعت حسین، شیریں شاہ،شکیل، بھارتی اداکار ششی کپور اور ہالی ووڈ اداکار جیمز فزکس نے بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے فلم ’’جناح‘‘ کو ایک بار پھر ریلیز کرنے کے لیے انتظامامت کیے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -