فلم’’ سپائے‘‘ میں نرگس فخری کی پرفارمنس شاندار ہے،کرن جوہر

فلم’’ سپائے‘‘ میں نرگس فخری کی پرفارمنس شاندار ہے،کرن جوہر
فلم’’ سپائے‘‘ میں نرگس فخری کی پرفارمنس شاندار ہے،کرن جوہر

  

ممبئی(نیٹ نیوز) ہدایتکار کرن جوہر کو نرگس فخری نے فلم’’ سپائے‘‘ میں اپنی اداکاری سے متاثر کر دیا۔ کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے فلم سپائے دیکھی جو مزے کی تھی اور اس میں نرگس فخری کی پرفارمنس شاندار ہے۔ اس فلم میں نرگس نے خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھایا ہے تاہم یہ کردار مختصر نوعیت کا ہے جو پوری فلم پر چھایا ہوا ہے۔ نرگس نے اس کردار کے رموز اوقات سیکھنے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔ فلم سپاٹے 19 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ملیسا میک کارتھی، جسین سٹیٹتھم، روز برین، میرنڈا ہارٹ اور جیوڈلاء شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -