ہریتک روشن فلم’’ موہنجوڈارو‘‘ میں چیتوں سے لڑائی کریں گے

Jun 19, 2015


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے فلم’’ موہنجوڈارو‘‘ کیلئے چیتوں سے لڑائی کرنے کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔ فلمساز وہدایتکار ایشوتوش گواسکر کے مطابق فلم کے بعض مناظر میں ہریتک کو چیتوں سے لڑائی کرنا مقصود ہے جس کیلئے انہوں نے خصوصی ٹرینرز سے اس بارے میں تربیت لینا شروع کر دی ہے۔ گواسکر نے کہاکہ ہریتک بے حد محنتی اور ذہین ہے جو بڑی لگن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ فلم’’ موہنجوڈارو‘‘ میں وادی سندھ کی تہذیب دکھاتے ہوئے ایک لوسٹوری بیان کی جائے۔ فلم کی زیاہ تر عکسبندی بھوج میں کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں