فلم’’ پیکو‘‘ دیکھ کر والدین نے بچوں کے نام پیکو رکھنے شروع کردئے

فلم’’ پیکو‘‘ دیکھ کر والدین نے بچوں کے نام پیکو رکھنے شروع کردئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون کی فلم’’ پیکو‘‘ دیکھ کر یہاں والدین میں یہ نام رکھنے کی نئی روایت نے جنم لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم’’پیکو‘‘ جس میں انہوں نے پیکو کا مرکزی کردار نبھایا نہ صرف باکس آفس پر توجہ حاصل کی بلکہ مداحوں میں اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ یہاں ایک نئی روایت نے جنم لے لیا ہے۔ اکثروبیشتر والدین کو یہ نام ’’پیکو‘‘ اتنا بھایا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کا نام پیکو رکھ لیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ اس کردار کو اتنا پسند کیا جائے گا۔ یہ بات ان کیلئے باعث فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں۔ اداکارہ کی نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ ہے جو سنجے لیلہٰ بنسالی کی ہدایات کردہ ہے۔ فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

مزید :

کلچر -