پاکستانی اداکارائیں ماورااورعروہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کریں گی

پاکستانی اداکارائیں ماورااورعروہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کریں گی

  

ممبئی(نیٹ نیوز) رنبیر کپور نے ایک ماہ قبل ماورا کیلئے ایک ویڈیو آن لائن شیئر کی تھی ۔ماورا عروہ ہوکین کی چھوٹی بہن ہے اور دونوں بہنیں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارائیں ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں رنبیر کپورنے ماورا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ہائے ماورا ،میں رنبیر کپور ہوں ۔آپ بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت ہیں ۔ ہم جلد ملیں گے اور ایک ساتھ فلم میں کا م کرینگے۔

اداکار نے کہاہے کہ مجھے امید ہے کہ ہماری بہت جلد ملاقات ہوگی ۔بس اب رنبیر کپور کی مداح کو سکرین پر دیکھنے کا انتظار ہے ۔

مزید :

کلچر -