لاہور کو بھلانا آسان نہیں کراچی میں اداس رہتا ہوں،محمد شفیق

لاہور کو بھلانا آسان نہیں کراچی میں اداس رہتا ہوں،محمد شفیق
لاہور کو بھلانا آسان نہیں کراچی میں اداس رہتا ہوں،محمد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی کے پروڈیوسر محمدشفیق کراچی جاکر اداس رہنے لگے،محمد شفیق جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا تبادلہ لاہور سے کراچی مرکزمیں کروالیاتھا نئی جگہ اور نیا ماحول ہونے کی وجہ سے وہ لاہور کے دنوں کو یاد کرکے اداس رہنے لگے ہیں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا لاہور میں اتنااچھا وقت گزرا ہے جس وجہ سے ان سے لاہور کی یاد بھلائی نہیں جارہی ابھی انہیں کچھ عرصہ لگے گا کراچی ایڈجسٹ ہونے میں۔انہوں نے کہاکہ ان کے تمام تر دوست لاہور میں ہیں جن کے ساتھ مل کر انہوں نے بہت سارے پراجیکٹس مکمل کیئے تھے ان کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں تھے انہوں نے کراچی میں اپنا پہلا پراجیکٹ مکمل کرلیا۔ہے جو انہوں نے سیہون شریف پرڈاکومنٹری بنائی ہے ۔

مزید :

کلچر -