گوندہ کی بیٹی ٹینا فلم’’ سیکنڈہینڈ ہیزبنڈ‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دیں گی

گوندہ کی بیٹی ٹینا فلم’’ سیکنڈہینڈ ہیزبنڈ‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دیں گی
گوندہ کی بیٹی ٹینا فلم’’ سیکنڈہینڈ ہیزبنڈ‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دیں گی

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار گوندہ کی بیٹی ٹینا ایہوجہ فلم’’ سیکنڈہینڈ ہیزبنڈ‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دیں گی۔ ذرائع کے مطابق فلم میں ٹینا ایک خاتون وکیل کا کردار نبھا رہی تھیں جبکہ اداکار دھرمیندر ان کے والد کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ٹینا کا اس بارے کہنا ہے کہ پہلی ہی فلم میں کسی لیجنڈ کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ دھرمیندر جی کے ساتھ کام کرنے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا جوا ن کو اپنے تمام کیریئر میں مدد دے گا۔ ٹینا نے کہاکہ انہوں نے سیٹ پر دھرمیندرہ کا مشاہدہ کیا اور اس سے اداکاری کے بہت سے رموز واوقات سے واقفیت حاصل کی کیونکہ وہ اب ایک سکول کے مانند ہیں۔ مذکورہ فلم تین جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -