فلم’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پوسٹر ہندی اور اردو میں جاری کردیا گیا
ممبئی(نیٹ نیوز) سلمان خان کی نئی فلم’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پوسٹر ہندی زبان کے ساتھ اردو میں جاری کر دیا گیا۔ ایک عرصہ بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فلم کے پوسٹر پر فلم کا نام ہندی کے ساتھ ساتھ بڑے الفاظ میں اردو میں چھایا گیا ہے۔ فلم کے پوسٹر میں سلمان کسی کو گھورتے نظر آ رہے ہیں ۔جبکہ اس ساتھ سلمان فلم کے بارے میں اپنے پرستاروں سے ٹوئٹر پر بھی انگریزی ، اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔
اس بارے میں سلمان نے کہاکہ کہ اردو انہوں نے اپنے پرستاروں سے بہتر رابطے کیلئے اپنائی ہے۔