ٹیوٹا رواں سال کے دوران یو اے ای کو 8ہزار ماہر افرادی قوت برآمد کریگی

ٹیوٹا رواں سال کے دوران یو اے ای کو 8ہزار ماہر افرادی قوت برآمد کریگی

  

لاہور( پ ر) :ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) رواں سال کے دوران یو اے ای کو 8ہزار ماہر افرادی قوت برآمد کرے گی۔ نوجوان ہنر مندوں کو پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع ملیں گے۔ یہ اقدام مشرق وسطی میں معیاری افرادی قوت کو بھیجنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورہ کے بعد ٹیوٹا کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجر عبدالقیوم، حامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ، کنسلٹنٹ فارن پلیسمنٹ عامر حسن اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ٹیوٹا ہنر مندوں کے ٹریولنگ انتظامات اور بھرتی کے طریقہ کار کیلے کے ون ونڈو آپریشن قائم کر رہی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران دبئی، شارجہ، ابو ظہبی ، عجمان اور علین کے سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد کو ٹیوٹا کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے بارے بتایا گیا جنہوں نے پاکستانی ہنرمندوں کو اپنے مختلف پراجیکٹس میں روزگار کے موقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔دبئی اور عجمان کی بزنس کمیونٹی نے ٹیوٹا کی جانب سے کئے گئے اقدمات کو بے حد سراہا ہے اور چیئر پرسن ٹیوٹا کی سربراہی میں وفد کے اعزاز میں شاندار تقریبات منعقد کی گئیں۔انہوں نے یو اے ای میں ٹیوٹا کو اپنا دفتر کھولنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مزید آسانی فراہم کی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے رمضان کے بعد ٹیوٹا کے پاس اپنے وفود بھجوانے کیلئے رضامندگی ظاہر کر دی ہے جو ہماری ہنر مند افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اپنی ڈیمانڈ لیکر آئیں گے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا اپنے نوجوانوں کو برآمد کرنے کیلئے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔ یہ افرادی قوت ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے شارٹ کورسز میں بھجوائی جائے گی۔ٹیوٹا اور سٹی اینڈ گلڈز کے منظور شدہ شارٹ کورسز کے آغاز کرنے کے منصوبے کو یو اے ای کی بزنس کمیونٹی نے بے حد سراہا ہے۔علاوہ ازیں ٹیوٹا کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عجمان میں قائم ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ’گلوبل ایجوکیشن سینٹر‘ کو اپنے دورہ کے دوران رجسٹرڈ کر دیا ہے۔

مزید :

کامرس -