کراچی: ہول سیل مارکیٹ میں مختلف قسم کی دا لیں ایک سے چھ روپے فی کلو تک سستی

کراچی: ہول سیل مارکیٹ میں مختلف قسم کی دا لیں ایک سے چھ روپے فی کلو تک سستی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)رمضان المبارک میں جہاں مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا وہاں ہول سیل مارکیٹ میں مختلف قسم کی دا ل اور چنا ایک سے چھ روپے فی کلوگرام سستے ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر گزشتہ چند دنوں کے دوران سفید چنے کی قیمت 6 روپے کم ہوکر 66 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ کالے چنا بھی 2 روپے سستا ہوکر 53 روپے کلو ہوگیاہے ۔ دوسری طرف دال چنے کی قیمت بھی 2 روپے کمی کے بعد 60 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح مسور کی دال اور ثابت مسور کی قیمت 1 روپے کمی سے باالترتیب 92 روپے کلو اور 80 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ملکی اور عالمی سطح پر دالوں کی فصل بہتر ہوئی ہے لہذا اس کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ہول سیل قیمتوں میں کمی کا اثر ابھی تک ریٹیل سطح پر نہیں آیا ہے۔

مزید :

کامرس -