تیزی ریکارڈ‘ انڈیکس 192پوائنٹس اضافے سے 34674پربند

تیزی ریکارڈ‘ انڈیکس 192پوائنٹس اضافے سے 34674پربند

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزروزجمعرات کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34500اور34600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں45ارب33کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.70فیصدکم جبکہ63.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور آٹوموٹیو سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34763پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس192.61پوائنٹس اضافے سے 34674.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے252کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں45ارب33کروڑ82لاکھ54ہزار705روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب81ارب61کروڑ76لاکھ92ہزار323روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں45کروڑ1لاکھ1ہزار 850شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں9کروڑ2لاکھ99ہزار740 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت410.00روپے اضافے سے10900.00روپے اورصفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے550.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی سیمنس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت37.59روپے کمی سے1147.23جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت15.90روپے کمی سے980.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں4کروڑ87لاکھ59ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے8.84روپے جبکہ دیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں4کروڑ4لاکھ46ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے12.25روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس147.30پوائنٹس اضافے سے 21729.85پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس159.57پوائنٹس اضافے سے 58545.02جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس146.36پوائنٹس اضافے سے 24309.53پر بند ہوا ۔

*****

مزید :

کامرس -