پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کاآخری دن 30نومبر 2016مقرر

پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کاآخری دن 30نومبر 2016مقرر

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30 نومبر2016 ہے۔وفاقی حکومت کے 4 جون 2015 کو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے تحت یکم دسمبر 2016ء4 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ باقی رہ جانے والے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔اسٹیٹ بینک نے نئے ڈٰیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز 2005 سے شروع کی تھی، پہلے 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کا اجرا ہوا تھا۔ فیصلے کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیارمیں بہتری لانا تھا۔8 مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز 5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے اور 5000 روپیکے اجرا کا عمل 2008ء4 میں مکمل ہوا تھا۔کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016ء4 تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو قبول اور اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔مرکزی بینک کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ء4 تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے ۔

مزید :

کامرس -