ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی :فرایا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی :فرایا

  

لاہور(کامرس ڈیسک) چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب وائس چیئرمین پیاف نے ڈالر کی قیمت خرید م101روپے 75پیسے مقرر ہونے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھے گی، جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگااور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اس لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو۔

اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے اور ڈالر کی قیمت کو 100روپے سے بڑھنے سے روکے کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

مزید :

کامرس -