رمضان کی آمد، اشیائے خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان کی آمد، اشیائے خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  

کراچی(اکنامک) رمضان میں بیسن کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر اس کی قیمت 90 سے 93 روپے فی کلو سے بڑھ 120 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔دیگر اشیاء کی قیمتوں کے علاوہ پھل، سبزیوں، چینی، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔16 جون سے 30 جون تک کے لیے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کی جانے والی اشیائے خوراک کی قیمتوں کی فہرست میں بیسن کی خوردہ قیمت 58 روپے فی کلو درج ہے۔واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل چنے کی دال 85 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھی، مئی کے مہینے میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگئی اور بعد میں بھی اضافے کا یہ رجحان برقرار رہا۔

اب مختلف علاقوں میں چنے کی دال کے نرخ 100 روپے سے 110 روپے فی کلو کے درمیان ہیں۔چینی کی قیمت اس وقت 62 روپے سے 64 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جبکہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 60 روپے فی کلو تھی۔

مزید :

کامرس -