غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 47فیصد کمی ،80کروڑ 32لاکھ ڈالر ریکارڈ

غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 47فیصد کمی ،80کروڑ 32لاکھ ڈالر ریکارڈ

  

 اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری سینتالیس فیصد کمی سے اسی کروڑ بتیس لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی دوہزار چودہ سے مئی دوہزار پندرہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ستر کروڑ ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی۔ پاکستان نیغیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں اسی کروڑ بتیس لاکھ ڈالر وصول کیے، گزشتہ مالی سال ملک میں اس عرصے کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحال اور حکومت کی جانب سے نجکاری پروگرام پر مناسب عملدر آمد نہ ہونے کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئی۔ #

مزید :

کامرس -