لیبیا کے لیے اقوم متحدہ کا ایک اور مفاہمتی پیکج

لیبیا کے لیے اقوم متحدہ کا ایک اور مفاہمتی پیکج

  

طرابلس(اے پی پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قابض اتحاد نے اقوام متحدہ کی جانب سے ملک کو انتشار سے نکالنے اور ایک قومی حکومت کی تشکیل کی ضرورت کے حوالے سے پیش کئے جانے والے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق لیبیائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی مندوب بیرنارڈینو لیون کے فجر ملیشیا اور ملک کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے درمیان سمجھوتے کے لیے پیش کیا گیا چوتھا مسودہ ’’مثبت تجاویز رکھتا ہے۔

اور ایک سیاسی حل کی راہ کھول سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -