دنیا کی سب سے مہنگی خوراک چینی کی یویار ہے،گینیز بک آف ورلڈ ریکار

دنیا کی سب سے مہنگی خوراک چینی کی یویار ہے،گینیز بک آف ورلڈ ریکار

  

لندن( کے پی آئی) گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی خوراک کیویار ہے جس کی فی کلو قیمت تقریبا 34000 ڈالر یعنی 34 لاکھ روپے تک لگائی گئی ہے۔یویار سٹرجین نامی خاص قسم کی مچھلیوں کے انڈے ہوتے ہیں اور عموما ان کی قیمت چھ سے دس ہزار ڈالر فی کلو تک ہوتی ہے۔یہ انڈے دینے والی مچھلیاں پہلے تو صرف بحیر اسود اور بحیر کیسپیئن میں پائی جاتی تھیں اور دو دہائی قبل تک ایران اور روس یویار کے سب سے بڑے پیداواری اور برآمد کنندہ ممالک تھے۔لیکن ان مچھلیوں کو اب بہت سے دوسرے مقامات پر جھیلوں میں بھی پالا جا رہا ہے اور میڈ ان چائنا کے ٹیگ والے ان مچھلی کے انڈوں نے تیزی سے عالمی بازار میں جگہ بنائی ہے۔2006 کے بعد سے اس بازار میں تیزی سے جگہ بنانے والا چین اب ان انڈوں کا سب سے بڑا پیداواری ملک بننے والا ہے۔یویار سٹرجین نامی خاص قسم کی مچھلیوں کے انڈے ہوتے ہیں اور عموما ان کی قیمت چھ سے دس ہزار ڈالر فی کلو تک ہوتی ہے اب یہ چینی انڈے دنیا بھر کے اچھے ریستورانوں کے مینیو میں شامل ہیں۔چین کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں لگژری فوڈز فراہم کرنے والی کمپنی گورمے فان فوڈز کے جنرل مینیجر جورجیو براڈنیلی کا کہنا ہے کہ پانچ سال پہلے تک ان انڈوں کا ذائقہ کیچڑ جیسا تھا لیکن اب ان کے معیار کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔

اور گذشتہ دو تین سال سے یہ کافی بہتر ہو گیا ہے۔اٹلی کے بازار میں مچھلی کے انڈے ارسٹوریٹ نامی برانڈ کے نام سے بکتے ہیں.۔ یہ چین سے منگوائے گئے کیویار ہی ہیں جن میں اطالوی نمک ملایا جاتا ہے۔چین میں کیویار کی پیداواری کمپنیوں کی نظر بنیادی طور پر غیر ملکی بازار پر ہی ہے، لہذا پیداوار کا 70 فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے لیکن چین میں امرا کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اس شرح میں کمی کا امکان ہے۔

مزید :

عالمی منظر -