سویڈین کا شہریوں کی دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت روکنے کیلئے قانون سازی پر غور

سویڈین کا شہریوں کی دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت روکنے کیلئے قانون سازی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برگ (اے پی پی)سویڈن کی حکومت اپنے شہریوں کی دہشت گرد تنظیموں خاص طور سے داعش میں شمولیت اور ان کے لیے لڑنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے باقا عدہ قانون سازی پر غورکر رہی ہے ۔ وزیر قانون مورگن جوہانسن اور وزیر داخلہ آندریس گیمان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن کے شہریوں کاداعش سمیت دوسری شدت پسند تنظیموں کے لیے کام کرنا قابل قبول نہیں ۔واضح رہے کہ یہ پابندی ان تنظیموں میں شمولیت پر ہوگی جنہیں اقوام متحدہ اور یورپی یونین دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر چکی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -