پیرو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے سالانہ تہوار کے دوران 6افراد زخمی
لیما (اے پی پی) پیرو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے سالانہ تہوار کے دوران بیلوں نے 6افراد کو زخمی کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں تین روزہ سالانہ تہوار کے دوران بیلوں نے 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ تہوار میں ہزاروں نوجوان غصیلے بیلوں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے لئے میدان میں اترتے ہیں جس کے دوران سینکڑوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔