سپانوی شہزادی نے زر ضمانت کی ادائیگی کیلئے گھر بیچ دیا

سپانوی شہزادی نے زر ضمانت کی ادائیگی کیلئے گھر بیچ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( کے پی آئی)ہسپانوی شہزادی نے زر ضمانت کی ادائیگی کیلئے گھر بیچ دیا۔ بارسلونا کے محلہ پیدرالبیس میں شہزادی کرستیانا اور ان کے شوہر انیاکی اردانگرین کے ملکیتی گھر کو شہزادی نے عدالت کی جانے سے طلب کی گئے زر ضمانت کی ادائیگی کیلئے فروخت کر دیا ہے۔ عدالت نے 'نووس' مالیاتی اسکینڈل میں 23 لاکھ یورو نقد بطور زر ضمانت طلب کیے تھے۔ جس کی ادائیگی کیلئے گھر کو 69 لاکھ 50 ہزار یورو کے عوض بیچ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2013 میں اس گھر کے عوض اردانگرین نے 98 لاکھ یورو کی قیمت مانگی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -