القاعدہ نے یمن میں 2 سعودی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا

القاعدہ نے یمن میں 2 سعودی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا

  

عدن(اے پی پی) القاعدہ کی یمنی شاخ نے عدن میں 2 سعودی شہریوں کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کر دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ نے القاعدہ کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی باشندے القاعدہ کی گاڑیوں اور رہنماؤں کے ملبوسات میں ’’چپس‘‘ لگانے میں مصروف تھے جن کے ذریعے ڈرونز کو انہیں نشانہ بنانے میں مدد ملتی تھی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل القاعدہ نے اپنے دو سینئر رہنماؤں، ابراہیم الربیش اور نصیر الانصی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -