کیرولینا :چارلسٹن کے چرچ میں فائرنگ ،9 ہلاک ،حملہ آور فرار

کیرولینا :چارلسٹن کے چرچ میں فائرنگ ،9 ہلاک ،حملہ آور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیرولینا (آن لائن ) کیرولینا کے علاقے چارلسٹن کے ایک چرچ میں جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ،پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق نو بجے شب چارلسٹن میں افریقی امریکن کے تاریخی امینوئل چرچ میں اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق چرچ میں میموریل سروس جاری تھی کہ اسی دوران ایک جنونی شخص چرچ میں داخل ہوا اور خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے بعد چرچ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ قاتل جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ اکیس سالہ سفید فام نوجوان نے کی جس کی گرفتاری کیلئے علاقے کے ناکہ بندی کردی گئی ہے چارلسٹن کے میئر نے واقعہ کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے حملہ آور کی جلد از جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -