نظریاتی سمر سکول میں آج ہامون جادوگر اور زکوٹا جن فن کا مظاہرہ کریں گے

نظریاتی سمر سکول میں آج ہامون جادوگر اور زکوٹا جن فن کا مظاہرہ کریں گے

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے گیارہویں روز آج ساڑھے دس بجے صبح معروف ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے کردار’’ ہامون جادوگر‘‘ اور’’ زکوٹا جن ‘‘اپنے فن سے طلبا و طالبات کو محظوظ کریں گے۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -