موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ہنرمند فاؤنڈیشن‘ ٹاؤن شپ ،سی ڈی جی بوائز ہائی سکول‘ مغلپورہ‘فرقان ماڈل ہائی سکول‘ قاضی پارک‘ شاہدرہ ٹاؤن‘مدرسہ جامعہ القاسم‘ ضیاء کالونی‘ ٹاؤن شپ‘ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد143تھی ۔