متحدہ محاذ اساتذہ 5منتخب تنظیموں کا اتحاد ہے،طارق محمود

متحدہ محاذ اساتذہ 5منتخب تنظیموں کا اتحاد ہے،طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) متحدہ محاذ اساتذہ ،پنجاب کی5منتخب اساتذہ تنظیموں کا اتحاد ہے۔نمائندہ حیثیت میں ہی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں یہ باتیں متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین طارق محمود،سیکرٹری جنرل محمد صفدر،حافظ غلام محی الدین اور کاشف شہزاد نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔یہ بیان انہوں نے وزیرتعلیم پنجاب کے ایک اخباری بیان کے رد عمل کے طور پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کے نمائندہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب میں پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن،پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن،میونسپل کیڈر ٹیچرزایسوسی ایشن اوربہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ان ایسوسی ایشنز کے باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں اور ان کی اساتذہ تنظیموں میں ایک نمائندہ حیثیت موجودہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر متحدہ محاذ اساتذہ کی نمائندہ حیثیت نہ ہوتی تو کبھی بھی اتنا طویل احتجاج نہ کرسکتی تھی۔

بائی وزیر تعلیم وہی کچھ بولتے ہیں جو انہیں فیڈ کیا جاتا ہے۔وزیر تعلیم کو روائتی رپورٹو ں پر انحصار کرنے کی بجائے محکمہ سکول ایجوکیشن کی بہتری کے لئے کوئی پلاننگ کرنی چاہیئے تاکہ بہتری کا عمل شروع ہو سکے۔متحدہ محاذ کا بھی تو یہی اصولی موقف ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن سے جھوٹ ، فریب اور فرضی رپورٹس کے نظام کاخاتمہ کیا جائے۔