پنجاب پارلیمنٹرین کرکٹ ٹیم نے لیڈر آف اپوزیشن کو ہرا دیا

پنجاب پارلیمنٹرین کرکٹ ٹیم نے لیڈر آف اپوزیشن کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب پارلیمنٹرین اور لیڈر آف اپوزیشن ٹیموں کے درمیان دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ خیابان امین کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیاجس میں پنجاب پارلیمنٹرین کی ٹیم نے میچ 43 رنز سے اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 223 رنز رنز بنائے جواب میں لیڈر آف اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز سے قبل ہی 180 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس موقع پرمیاں محمد منیر،محسن لطیف، عدنان فرید، اسلم اقبال، آصف محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرکٹ میچز کا انعقاد ہونا چاہئیے اس طرح سیاست دانوں کو بھی ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور عوام کو بھی مثبت پیغام جاتا ہے اس لئے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح ہم مثبت سر گرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع لاہور کے رہنماء مہر طارق محمودنے کہا کہ ایسے ایونٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کو جاری رہنا چاہئیے اس موقع پر محمد پرویز چوہدری اور چوہدری سلیم علی نے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس طرح کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیے ۔