امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک بھر میں تجدید عہد ورکشاپس منعقد کریگی

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک بھر میں تجدید عہد ورکشاپس منعقد کریگی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے اہم شعبہ جات کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی آئی ایس او پاکستان کے ادارہ المہدی تربیت اسلامی، ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم ، شعبہ تعلیم، شعبہ اسکاؤٹنگ اور جامعہ بعثت کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایک روزہ اور سہ روزہ ورکشاپس بعنوان تجدید عہد منعقد کی جائے گی ورکشاپس میں علماء کرام ڈویژنل اراکین تربیتی امور کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے مولانا انجینئر عمران حیدر کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں جامعہ بعثت اور دیگر مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ پروفیشنل تعلیمی اداروں اور سابقین آئی ایس او کی مشترکہ ٹیمیں تربیتی، فکری، تعلیمی شعور کے اضافے کے لئے مختلف لیکچرزملٹی میڈیا پر دیں گے جبکہ ادارہ تربیت کے نمائندہ مولانا سبطین علوی کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تربیت کیلئے ادارہ تربیت اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا کلیدی کرادر ادا کر سکیں

شعبہ اسکاؤٹنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ عباس مرتضی ٰ کاکہنا تھا کہ نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کے لئے اسکاؤٹنگ بھی کروائی جائے گی۔اس موقع پر ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم کے مسؤل زوہیر قمبری کاکہناتھا کہ تجدید عہد ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی جبکہ اسکا آغا سندھ ،بلوچستان کی دھرتی سے کیا جارہاہے جو بعد ازاں گلگت بلتستان اور پنجاب میں ہوگا ۔ ورکشاپس کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری ہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -