ڈاکٹر آف فزیوتھراپی فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ڈاکٹر آف فزیوتھراپی فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ڈاکٹر آف فزیوتھراپی فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 7انسٹی ٹیوٹ کے 159طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 112پاس جبکہ47فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 70.44فیصد رہا۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی سمعیہ فیصل نے 576/700نمبر لے کر پہلی پوزیشن، ملتان کالج آف فزیو تھراپی ملتان کی ندا اسلم نے569/700نمبر لیکر دوسری جبکہ سکول آف آلائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کی ماہین انوار نے567/700نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔