اسلامی تحریک طلبہ رمضان کے بعد اہم ترین تعلیمی کانفرنس منعقد کریگی

اسلامی تحریک طلبہ رمضان کے بعد اہم ترین تعلیمی کانفرنس منعقد کریگی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی تحریک طلبہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رمضان المبارک کے بعد ایک اہم ترین ملک گھیر تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جسمیں تعلیم کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب اور پاکستان میں اسلامی اقداروروایات کے امین نصاب ونظام تعلیم کا خاکہ بھی پیش کیا جائے گا کانفرنس سے ملک کے اہم تعلیمی ماہرین خطاب کریں گے، چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی کا ایبٹ آباد،ہری پور،اسلام آباد،راولپنڈی کا تنظیمی دورہ اسلامی تحریک طلبہ کے ذمہ دارانہ ،قانونی،مذہبی ،طلبہ قائدین سے ملاقاتوں میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک نے کہا کہ پاکستان کی دینی قوتیں فوج اور اہم اداروں کا احترام کرتی ہیں مگر سیکولر قوتوں نے ہمیشہ دینی قوتوں کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے پی پی لیڈر آصف علی زرداری کاپاک فوج کے خلاف بیان ملک وملت سے غداری ہے سب کرپٹ لیڈروں کا بے لاگ احتساب ہونا چاہیے پی پی کی کرپشن سے پردہ اٹھانے پر رینجر اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جمہوریت کے نام پر کرپشن کا بازر کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں

۔

۔

پی پی لیڈر کابیان کرپشن کو تحفظ دینے کی ناپاک سازش ہے آج تک کسی مذہبی لیڈر نے کرپشن نہیں کی یہی وجہ ہے کہ ان کی کرپشن منظر عام پر نہیں آسکی پاکستان کی مذہبی قیادت ایک مخلص قیادت ہے فوج کوان سے لڑانے کیلئے سیکولر قوتیں مکروہ سازشیں کرتی رہتی ہیں جسے اب فوج کو سمجھ جانا چاہیے پاکستان میں مذہبی قوتوں کے خلاف بے بنیاد انتقامی اقدام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانے کیلئے عملی اقدام کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -