موجودہ حالات میں فوج پر تنقید کا جواز نہیں بنتا،اکمل خان باری

موجودہ حالات میں فوج پر تنقید کا جواز نہیں بنتا،اکمل خان باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج پرتنقید کا جواز نہیں بنتا،سابق صدر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،ملکی دفاعی اداروں کو کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا،حکومت اور فوج ایک پیج پر یکجا ہیں ،دہشتگردی خاتمہ دونوں کی اولین ترجیح ہے،اکمل خان باری نے مزید کہا آصف علی زرداری نے پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ملک دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی کی ہے


جس کی ہم مذمت کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر کسی سیاسی جماعت کے قائد کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہتے سابق صدر ایک منجے ہوئے سیاستدان ہیں ان کو ایسی بیان بازی زیب نہیں دیتی،انہوں نے مزید کہا پاکستان کی افواج اس وقت تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہے اس جنگ میں فوج کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے جبکہ چند ملک دشمن عناصر فوج کے مخالفت میں مصروف عمل دیکھائی دے رہے ہیں ۔