مسلم لیگ(ن) جمہوری رویہ اختیار کرے،عابد حسین صدیقی

مسلم لیگ(ن) جمہوری رویہ اختیار کرے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعوے دار مسلم لیگ( ن )جمہوری رویہ اختیار کرے۔ جمہوریت کا استحکام مفاہمت میں ہی پنہاں ہے اس لئے میاں برادران اپنے ارد گرد لوگوں کو مفاہمانہ رویے اختیار کروائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم باہمی نفاق اورآپس میں نفرت کے متحمل نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت اورتعمیری سیاست نے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اورعوام ہیں پاکستان پرآشوب دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔