رورل سپورٹ پروگرام کی رقم خورد بردکرنے والے نذیر احمد کے خلافریفرنس کی سماعت
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب رولرسپورٹ پرگرام کی لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث نذیراحمد خان کے ریفرنس کی سماعت آج 19جون تک ملتوی کردی ۔عدالت میں ملزم کا ریفرنس آنے پر کارروائی شروع ہوئی تو ملزم کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ،احتساب عدالت نے مالی بدعنوانی کیس میں ملوث میوہسپتال کے سابق کیشیر سوارعلی شاہ کا ریفرنس آنے پر ملزم کو پچیس جون کو حاضری اور نقل فراہم کرنے کے لیے طلب کرلیا گیا ملزم پر میوہسپتال میں تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے مالی بدعنوانی کے الزام میں ملوث ضلع کونسل کے سابق چیرمین چودھری زوالفقار کے ریفرنس کی سماعت تئیس جون تک ملتوی کردی عدالت میں مختلف متفرق درخواستوں پر وکلا کی بحث جاری ہے۔