بینظیر انکم سپورٹ پروگر ام کی رقم خورد برد کرنے والے ملزمان کی عدالت طلبی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی 1کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم خورددبرد کرنے کے الزام میں 4ملزمان کو آج 19جون کو طلب کر لیا ہے،نیب پنجاب نے احتساب عدالت میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب افراد کو بھجوائی جانے والی رقم ڈاک خانہ فیصل آباد سے ہی خوردبرد کرنے پر پوسٹ ماسٹر فیصل آباد شہباز احمد، سپرنٹنڈنٹ مبشربیگ ، ملازم محمد اسلم اور محمد اقبال کے خلاف ریفرنس پیش کیا ، 18ملین کی یہ رقم کئی سال سے ہر ماہ بھجوائی جا رہی تھی جس کو ملزمان نے مستحق افراد کو بھجوانے کی بجائے خورد برد کر لیا ، فراڈ کا انکشاف ہونے پر نیب نے فوری کارروائی کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ریفرنس عدالت میں پیش کردیا ، عدالت نے ریفرنس آنے پر ملزمان کو کل عدالت میں حاضری کے لئے طلب کرلیاہے۔