پاک فوج سے محبت نہ کرنے والا محب وطن نہیں ہو سکتا،ہیومن رائٹس مومنٹ
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،تنویرخان ،میاں زاہد لطیف،صدریوکے رانابشارت علی خاں ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرپنجاب یونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،صدر ٹیکسلاسردارمنیراختر اورصدرقصور اویس علی نے کہا ہے کہ جوپاک فوج سے محبت نہیں کرتاوہ پاکستان کامحب نہیں ہوسکتاسندھ ہویاپنجاب ہمارے نڈر رینجرز بارڈرز کے دونوں طرف ڈینجرز کامقابلہ کررہے ہیں ،رینجرز کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات کی کوئی اہمیت نہیں ہے جوبدعنوانی اوربدزبانی کے حوالے سے شناخت رکھتے ہوں انہیں دوسروں پرانگلی اٹھانے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ ضیائی آمریت اورپرویزی آمریت سے زیادہ آصف زرداری کے دورصدارت میں پیپلزپارٹی کونقصان پہنچا ۔ آصف زرداری مسلسل پانچ برس ایوان صدرمیں رہے مگرافسوس انہیں گفتگوکرنے کاسلیقہ نہیں آیا۔
پاک فوج کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی اورانہیں سیاست میں گھسیٹنا ناقابل برداشت ہے ۔ آصف زرداری اور نریندرمودی کی زبان اورسوچ میں کوئی فرق نہیں ہے افواج پاکستان کادشمن پاکستان اورپاکستانیوں کادوست نہیں ہوسکتاوہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ فوجی قیادت کیخلاف آصف زرداری کے ہتک آمیز بیان پروزیراعظم کیوں خاموش ہیں،چودھری نثارعلی خاں کابیان خوش آئندہے جس وقت ضرب غضب کی کامیابیوں پرفوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے عین اس وقت آصف زرداری کافوج کی نیک نام اورنیک نیت قیادت پرناکام خودکش حملے کاکوئی جوازنہیں تھاپاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے ،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود ایک کروڑمودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے ۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتے ہیں ۔پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں ،اگربھارت کوجنگ کاشوق ہے تومیدان میں آجائے ۔