بینک آف پنجاب کیس میں ملوث ملزمان کے خلافریفرنس کی سماعت

بینک آف پنجاب کیس میں ملوث ملزمان کے خلافریفرنس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس میں ملوث مرکزی ملزم ہمیش خان ,شیخ افضل سمیت 10ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج 19جون تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم ہمیش خان، شیخ افضل سمیت 10ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ، عدالت میں استغاثہ کے گواہ سعید احمد کا بیان شیخ افضل کی عدم موجودگی میں قلمبند کیا گیا جس پر وکلا نے گواہ کو دوبارہ جرح کے لیے طلب کرنے کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی۔