رشوت کیس میں ملوث پٹواری کو 11ماہ قید20ہزار روپے جرمانہ

رشوت کیس میں ملوث پٹواری کو 11ماہ قید20ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور نے 10ہزار رشوت کیس میں ملوث محکمہ ریونیو کے پٹواری کو 11ماہ قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے چالان پیش کررکھا ملزم پر الزام تھا کہ اس نے وارثتی جائیداد کی فرد دینے کے لئے دس ہزار روپے رشوت وصول کی تھی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے ملزم کو 11ماہ قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔