پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے اجلاس میں جلد تنظیم سازی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے اجلاس میں جلد تنظیم سازی کا مطالبہ

  

لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے سابق عہدے داران اور پارٹی کے سینئر کارکنوں کا اجلاس مسرت صدیقی کے آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت یامین خان آزاد نے کی۔ اجلاس میں الفرقان لودھی، میاں قیوم ،عمران شاہ، ضیف فخر ،عثمان قریشی، فیاض احمد، وسیم ، ٹیپو سلطان، بلال بٹ نے شرکت کی اجلاس میں محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی سالگرہ کا پروگرام تشکیل دیا گیا اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے سلسلے میں گفتگو ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ چیئرمین جلد سے جلد لاہور کا دورہ کریں کیونکہ لاہور کے عوام اور پارٹی کارکن بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اجلاس میں انسانی حقوق ونگ لاہور کی تنظیم سازی جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ کارکن اسکا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ چیئرمین انسانی حقوق ونگ پاکستان اور پنجاب کے صدر آصف خان سے مطالبہ کیا گیا کہ تنظیم نو جلد سے جلد کریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ سے عوام کی کمر توڑ دی عوام پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے پریشان تھے بجٹ آنے سے قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -